پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا آصف علی لاشاری کے انتقال پر اظہار افسوس

195
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 10 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد کے پارٹی سوشل ایکٹوسٹ آصف علی لاشاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تغزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آصف علی لاشاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی لاشاری مرحوم کی پارٹی کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے