اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، اس کو کوئی اعتراض ہے تو دور کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں قیصر شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کی گئی، اس میں کافی اداروں نے حصہ لیا وہ عمل ابھی تک جاری ہے جو اصلاحات ضروری ہوئیں وہ کریں گے ،میں نے دو دفعہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ،میں وزیراعلیٰ سندھ کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنی سپورٹ دی،اتحادی جماعتوں میں شکوے شکایات ہوتے ہیں،ہم انہیں مل جل کر حل کریں گے۔
ہم نے مل کر حکومت بنائی ،الیکشن میں تین پارٹیوں کو اکثریت ملی ۔دونوں جماعتوں کے مفاد میں ہے کہ مل کر چلیں،ملک ترقی کررہا ہے۔