پیپلز پارٹی انتخابات میں کامیابی پر آج شام بلاول چورنگی پر جشن منائے گی

95
پیپلز پارٹی انتخابات میں کامیابی پر آج شام بلاول چورنگی پر جشن منائے گی

کراچی۔ 15 جون (اے پی پی): صوبائی وزیر و پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی شاندار کامیابی پر آج شام ساڑھے سات بجے بلاول چورنگی پر جشن فتح منایا جائے گا۔

انہوں ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا ۔تمام کارکنوں اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس میں شریک ہوں۔انہوں نےکہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مخالفت الیکشن کے دن تک ہوتی ہے، اب ہم سب ملکر شہر کے لئے کام کریں گے۔