24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپیپلز پارٹی صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور کا اجلاس

پیپلز پارٹی صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور کا اجلاس

- Advertisement -

لاہور۔16جنوری (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور کا اجلاس حسن مرتضی کی زیر صدارت ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں جمعرات کو ہوا۔اجلاس میں میاں مصباح الرحمن ،اورنگزیب برکی،فیصل میر،ندیم اصغر کائرہ،رائے شاہجہان بھٹی،چودھری اختر،عائشہ نواز چودھری،فائزہ ملک،چودھری سجاد الحسن،جاوید بھٹی،حاجی فلک شیر،بشری منظور مانیکا اور نسیم صابر نے شرکت کی۔پارٹی ترجمان کے مطابق اجلاس میں شیخو پورہ میں ہونیوالے گزشتہ اجلاس بارے تبادلہ خیال کے علاوہ پیپلز پارٹی کا آئندہ ورکرز اجلاس 21 جنوری کو قصور اور 22جنوری کو ننکانہ میں کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔شرکا اجلاس نے کہا کہ وفادار،سرگرم اور مخلص ضلعی عہدیدار بنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں