‎پیپلز پارٹی ‎قربانیوں اور کارناموں کی عظیم داستان ہے،‎بھٹو خاندان نے جمہوریت، آئین اور ملکی ترقی کیلئے عظیم قربانیاں دیں، وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ

157
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ‎پیپلز پارٹی ‎قربانیوں اور کارناموں کی عظیم داستان ہے،‎بھٹو خاندان نے جمہوریت، آئین اور ملکی ترقی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

بدھ کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،‎پیپلز پارٹی ‎قربانیوں اور کارناموں کی عظیم داستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمانی جمہوریت، آَئین سازی، ایٹمی قوت کے حصول اور پاک چین دوستی کیلئے عظیم جدوجہد کی اور ہمیشہ عوام کی طاقت کو اپنا محور و مرکز بنایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎بھٹو خاندان نے جمہوریت، آئین اور ترقی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، ‎جمہوریت اور جدوجہد کے باب میں پیپلز پارٹی شاندار اور ناقابل فراموش سیاسی تاریخ رکھتی ہے۔