پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کے لیے کام کیا ہے، آزادی صحافت پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کا ویژن رہا ہے: شرجیل میمن

105
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کے لیے کام کیا ہے، آزادی صحافت پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کا ویژن رہا ہے: شرجیل میمن

حیدرآباد۔ 20 جنوری (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر اطلاعات،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آزادی صحافت پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کاویژن رہا ہے۔ ایسا اظہار انہوں نے پریس کلب حیدرآباد میں ایچ یو جے کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حیدرآباد کے صحافی مجھے وزیر نہیں بلکہ اپناعزیز سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کے لیے کام کرتی رہی ہے، آزادی صحافت پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کا ویژن رہا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے کردار کو خراب ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پیپلز پارٹی میں برادشت کا مادہ ہے، پیپلز پارٹی کا گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں میڈیا ٹرائل بھی کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی رہی اور برداشت کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوام کے لیے صحت کے شعبے پر کام ہو رہا ہے امراض قلب کا ادارہ این آئی سی وی ڈی اچھا کام کررہاہے، صحت کی سہولیات فراہم کرنا پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحافی بھی حکومت سندھ کے اسٹیٹ آف آرٹ کے ہسپتالوں میں سے اپنا علاج فری میں کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں سول ہسپتال سمیت این آئی سی وی ڈی جیسے ہسپتال موجود ہے جو اچھی سروسز مہیا کررہے ہیں۔ سول ہسپتال کو مزید اپگریڈ بھی کررہے ہیں۔ صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کے لیئے ایک مکینزم بنائے گے یا کوئی انڈومنٹ فنڈ مختص کرینگے تاکہ صحافی اپنی ہیلتھ انشورنس کرواسکیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں کئی مقامات پرسرکاری ٹرانسپورٹ کی زمین پرتجاوزات ہیں جو کہ ختم کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا بنیادی ڈھانچہ زراعت ہے ہم چاہتے ہیں کہ اپنی لائیو اسٹاک کی آمدنی کو 10 لاکھ ڈالرز تک لے جائیں، پنجاب میں کینال بننے پر صحافی کے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا کینال کے معاملے پرواضح موقف ہے اور ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پانی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے سی سی آئی کا اجلاس جلد بلا کر اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جلد سکھر حیدرآباد موٹر وے پر کام کرے تاکہ ٹریفک کی آمد رفت بہتر ہو اور حادثات سے بچا جاسکے، اس سڑک کوابتک مکمل نہ کرکے وفاق نے نا صرف سندھ بلکہ پاکستان کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کررہا ہے۔ سندھ کے باقی اضلاع میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے سوال پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہماری بھرپورکوششیں جاری ہیں،جہاں جہاں تجاوزات ہیں انکا خاتمہ کرکے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یا حکومت کی فنڈنگ کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے منصوبے شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کے حیدرآباد کے شہریوں کو بھی ای وی بسسز کی سروسز میسر ہوں اور ای وی ٹیکسیز بھی جلد شروع کرینگے۔ ہم چاہتے ہیں سندھ کے شیئر مناسب وقت میں ہمیں فراہم کیئے جائے تاکہ سندھ سمیت پورے پاکستان کی معیشت کو نقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے گزارش ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کو فوری مکمل کیاجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو 14 سال کی سزا ہوئی لیکن کسی نے بھی احتجاج نہیں کیا، ایک لیڈر کو گرفتار کیا جاتا ہے تو ملک میں احتجاج شروع ہوجاتے ہیں لیکن اسکو جب سزا ملی تو کوئی احتجاج نہیں کیا گیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے وہ شخص جب باہر تھا تو انتشار پھلارہاتھا۔

اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد ارشاد علی چانڈیو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔