24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپیپلز پارٹی کو پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی تباہی...

پیپلز پارٹی کو پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی تباہی پر گہرا افسوس ہے ،سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی پی پی کو پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی تباہی پر گہرا افسوس ہے اور متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں اور وہاں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز تیز کئے جائیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھا جائے، ادویات، خوراک اور پینے کا صاف پانی فوری پہنچایا جائے، متاثرہ علاقوں میں فوری میڈیکل کیمپ قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن متاثرین کی بھرپور مدد کریں، گھروں سے نکلیں اور امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اوران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں