- Advertisement -
کراچی۔ 06 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سید وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں سینیٹر منتخب ہوگئے۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے بتایا کہ سید وقار مہدی نے 111 ووٹ حاصل کیے ، ایم کیو ایم پی کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے جبکہ دو ووٹ غلط مارکنگ کی وجہ سے مسترد ہوئے۔
- Advertisement -
سندھ اسمبلی میں پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہوئی۔ پولنگ کے مقررہ وقت کے دوران کل 149 ووٹ ڈالے گئے۔ صوبہ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593474
- Advertisement -