پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثنااللہ زہری کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

93
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

کوئٹہ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثنااللہ زہری کی خوش دامن اورپی پی پی خضدار کے رہنما آغا شکیل درانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ کی سکیم سروے 144 میں واقع پی پی پی ٹکٹ ہولڈر آغا شکیل درانی کی رہائش گاہ پر گئے اور نواب ثنااللہ زہری کی خوش دامن اور آغا شکیل درانی کی والدہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اعجاز جاکھرانی، علی حسن زہری ودیگر نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا