اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے چار رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔پیپلز پارٹی کی طرف سے جمعے کو جاری کردہ اطلاعات کے مطابق کمیٹی میں سید خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچااور شجاع خان شامل ہیں۔