23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںپیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت

پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف درخواستوں میں جواب کیلئے وفاق کو مزید دو ہفتے کی مہلت دے دی۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پی ایف یو جے، حامد میر اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے ریاست علی آزاد، عمران شفیق ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیاکہ گزشتہ سماعت پر فریقین کو کمنٹس کا کہا گیا تھا، پیراوائز کمنٹس کیوں داخل نہیں کئے گئے؟۔

وکیل ریاست علی آزاد نے کہاکہ عدالت سے گزشتہ سماعت پر بھی حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ استدعاہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم پر آپریشن معطل کر دیاجائے،اگر یہ نہیں ہو سکتا تو کم از کم فریقین کو تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کرے۔جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ دونوں پارٹیز کو جب تک سن نہ لوں تب تک کوئی آرڈرجاری نہیں کروں گا،اس قانون کو پارلیمنٹ نے پاس کیا ہے، صحیح یا غلط ہے جوڈیشل ریویو میں اسے دیکھیں گے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے فریقین کو دوبارہ جواب داخل کرانے کے لئے 15دنوں کی مہلت دے دی۔

- Advertisement -

اس موقع پر ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدالت آئندہ تاریخ سماعت خود مقرر کر دے جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ کمنٹس آنے دیں، اس کے فوری بعد کیس لگ جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583651

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں