اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)نے حج 2025 کے لیے اپنے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت تقریباً 56,000 عازمین حج کو 280 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب لے جایا جائے گا۔
پی آئی اے کے ترجمان نےاے پی پی کو بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 20 ہزار عازمین حج جبکہ پرائیویٹ حج گروپ آپریٹرز کے تحت36 ہزار عازمین پی آئی اے کے ذریعے حجاز مقدس روانہ ہوں گے،پری حج آپریشن 29 اپریل سے شروع ہو گا اور یکم جون تک جاری رہے گا جبکہ پوسٹ حج آپریشن 12 جون سے 10 جولائی تک جاری رہے گا ، اس دوران تقریباً 280 پروازیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ رود ٹو مکہ سہولت اس سال اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر دستیاب ہوگی جس سے عازمین حج کو سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ہی امیگریشن اور کسٹم کی کارروائیوں سے فارغ ہونے میں آسانی ہوگی۔ پی آئی اے نے عازمین حج کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات یقینی بنانے کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587028