26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںپی آئی اے اورایف بی آر کے درمیان مذاکرات کے بعد پی...

پی آئی اے اورایف بی آر کے درمیان مذاکرات کے بعد پی آئی اے کے تمام بنک اکائونٹس بحال

- Advertisement -

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے مابین مذاکرات کے بعد پی آئی اے کے تمام بنک اکائونٹس بحال کر دیئے گئے ۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اور ایف بی آر کی مابین سود حاصل مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے پی آئی اے اور ایف بی آر کا لارج ٹیکس یونٹ مسئلے کے حل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415244

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں