اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے بورڈ نے مالی سال2024 کے اپنے اکائونٹس کی منظوری دے دی ہے اور 21 سالوں کے بعد، اس نے 9.3بلین کا آپریٹنگ منافع اور 26.2 بلین کا خالص منافع حاصل کیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کے لوگ شاید ‘ایک بار قوم کا فخر’ پر امید کھو چکے تھے
لیکن حکومت کے سخت اقدامات کے ساتھ؛ بیلنس شیٹ کی تنظیم نو کے ساتھ لاگت اور افرادی قوت کی معقولیت، راستوں کی اصلاح اور مالیاتی نظم و ضبط پر مشتمل جامع اصلاحات کو نافذ کرتے ہوئے، پی آئی اے نجکاری کے عمل کے ذریعے مالیاتی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں چاروں طرف سے اچھی خبریں آرہی ہیں، الحمدللہ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579758