لاہور۔3نومبر (اے پی پی):پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا، ترجمان پی آئی اے اطہر حسن اعوان نے جمعہ کو بتایا کہ قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے کرایوں میں فوری طور پر 7 ہزار روپے کمی کر دی ہے جس کے بعد لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے جدہ کے لئے دو طرفہ عمرہ کرایہ اب 87000 روپے علاوہ ٹیکس کر دیا گیا،
جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولیات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔