پی آئی اے نے لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی

76
آپریشنل وجوہات

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پی آئی اے نے لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی۔

پی ائی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی اور لاہور آمد والی والی بعض پروازیں اب اسلام آباد سے آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان نے کہا کہ مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9716 اب مدینہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔ آج جمعرات 16 دسمبر کو لاہور سے مدینہ کی پرواز ہی کے 9743 اب اسلام آباد سے مدینہ کے لئے روانہ ہو گی۔ ترجمان نے کہا کہ 16 دسمبر کو جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9712 بھی اب اسلام آباد پہنچے گی۔

اسی طرح 16 دسمبر کو لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 9739 اب اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہو گی جبکہ 16 دسمبر کو لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو گی۔ ترجمان نے کہا کہ 16 دسمبر کو دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 234 دبئی سے اسلام آباد پہنچے گی۔