اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے مالی سال 22-2021 کا اقتصادی جائزہ سروے جاری کر دیا، قومی ایئر لائن پی آئی اے نے2022 کی پہلی سہ ماہی میں اپنے فضائی بیڑے میں دو اے 320 طیاروں کا اضافہ کیا اور 2022 کے دوران چار مزید ایئربس A320 اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جمعرات کو حکومت کی طرف سے جاری اقتصادی سروے کے مطابق فضائی نقل و حمل کے شعبوں کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے گئے اس مقصد کے لئے حکومت نے وزارت ایوی ایشن کے ذریعے پی آئی اے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے۔
پی آئی اے نے2022 کی پہلی سہ ماہی میں دو اے۔ 320 کا اضافہ کیا اور 2022 کے دوران چار مزید ایئربس اے۔ 320 شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اقتصادی سروے کے مطابق کوویڈ19 کے پھیلنے کے نتیجے میں وطن واپسی کے سب سے بڑے آپریشنز میں پی آئی اے نے بہت اہم کردار ادا کیا۔این سی او سی اور این ڈی ایم اے کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے چین سے پاکستان میں100 ملین سے زائد ویکسینز کی خوراکیں لانے میں بھی کردار ادا کیا۔