پی آئی اے کی ماضی کی شاندار عظمت بحال کی جائے گی ،وفاقی وزیر غلام سرور خان

115
وفاقی وزیر غلام سرور خان کی زیر صدارت رضاکارانہ ملازمتوں سے برخاستگی سکیم کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس
وفاقی وزیر غلام سرور خان کی زیر صدارت رضاکارانہ ملازمتوں سے برخاستگی سکیم کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )کی ماضی کی شاندار عظمت بحال کی جائے گی ، بہتر بزنس پلان کے تحت اسے موئثر اصلاحات کے ساتھ دنیا کی بہترین ایئر لائن بنایا جائے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہم پی آئی اے کو دوبارہ بہترین عالمی معیار کی ایئر لائن بنائیں گے جس طرح یہ 20 ، 30 سال قبل تھی۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی کے تمام طیاروں کی بین الا قوامی دیکھ بھال (سرٹیفیکیشن ) کی جائے گی، علاوہ ازیں 2023 تک اس کے بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد 30 سے بڑھاکر 45 کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے پائیلٹس سمیت تمام عملہ کی مستند اسناد ، صحت اور فٹنس کو چیک کرنا بھی ہمارے پلان میں شامل ہے۔ قومی ایئر لائنز کی نجکاری سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ادارہ کی نج کاری نہیں بلکہ اس کی ری سٹرکچرنگ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس کی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔