پی آئی اے کی یورپ کیلئے پہلی پرواز 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی،ترجمان پی ائی اے

164
PIA
PIA

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈویژن نے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ہونے کے بعد اعلان کیا ہے کہ پہلی پرواز 10 جنوری 2025 کو اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔ یہ پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن چلائی جائیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ ایئرلائن انتظامیہ نے پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کی حساب سے انتہائی پر کشش مرتب کیا ہے ۔اسلام آباد سے پرواز صبح ساڑھے11 بجے روانہ ہوگی اور سہہ پہر 4 بجے پیرس پہنچے گی ۔

اسی طرح پیرس سے پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی اور صبح 5 بجے اسلام آبادپہنچےگی۔شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔