پی آئی اے کے ایک ہی دن میں 3 خصوصی طیارے کوویڈ 19 ویکسین لینے چین پہنچ گئے

73
آپریشنل وجوہات

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):پی آئی اے کے ایک ہی دن میں 3 خصوصی طیارے کوویڈ 19 ویکسین لینے چین پہنچ گئے- قومی ائیر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں کوڈ -19 کی ویکسین لانے کے لئے پاکستان سے بیجنگ پہنچ گئیں- خصوصی طیاروں پر ویکسین کی لوڈنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے-تین بوئنگ 777 طیارے دس لاکھ ویکسین لے کر آج اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک میں جاری کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیز کردی گئی ہے۔ این سی او سی اور این ڈی ایم اے کی درخواست پر پی آئی اے کے تین طیاروں کی یکے بعد دیگرے روانگی عمل میں لائی گئی ہے- ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ کورونا کی ممکنہ تیسری اور مہلک تر لہر سے نمٹنے کیلئے تمام حکومتی اداروں نے کام تیز کردیا ہےاور ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایک عالمی بحران ہے اس سے بچاو کیلئے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے ۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی ائی اے اس سلسلہ میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی ۔