پی اسے سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے قائم ذیلی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

127
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے قائم ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینر رانا افضال حسین کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس پیر کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونا تھا۔ اس موقع پر وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور ذیلی اداروں کے 60 سے 70 افسران اور عملہ کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے تاہم 15 منٹ تاخیر ہوئی تو پی اے سی کے جوائنٹ سیکریٹری نے اجلاس کے شرکاءسے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے کنوینر بعض وجوہات کی بنا پر نہیں آ سکے۔ اجلاس کے لئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔