کراچی۔22فروری (اے پی پی):پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بہترین فیلڈنگ کرنے پر آئی فون دینے کا اعلان کیا ہے۔
پی ایس ایل سیزن 8 میں یہ دوسرا آئی فون ہے جو شاہین شاہ آفریدی نے جیتا ہے۔کپتان کے لیے انعام کا اعلان لاہور قلندرز کے سی او او اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں کیا۔