کراچی۔27جنوری (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 7 کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے میزبان کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دہانی اور احسان اللہ شامل ہیں
جبکہ کراچی کنگز کنگز میں بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک(وکٹ کیپر)، محمد نبی، ٹام لیمنبی، لیوس جارج، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہ، عمید آصف اور محمد الیاس شامل ہیں۔امپائرنگ کے فرائض علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائر احسن رضا ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292648