پی ایس ایل، پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 200 رنز کا ہدف دے دیا

182
Start of Pakistan Super League
Start of Pakistan Super League

کراچی۔14فروری (اے پی پی):پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی (نیشنل بینک کرکٹ ایرینا) میں منگل کی شب کھیلے جارہے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے اور کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔

زلمی کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور مجموعی اسکور 16 پر محمد حارث 10 اور سیم ایوب ایک رنز بناکر آئوٹ ہوچکے تھے جس کے بعد کیڈمور نے کنگز کے کپتان عمادوسیم کے پانچویں اوور میںتین چھکے لگائے جبکہ بابراعظم نے بھی ایک چوکا لگایا جس سے زلمی کی پوزیشن میچ میں قدر بہتر ہوئی۔ عماد وسیم کے اس اوور میں 23 رنز بنے۔کپتان بابراعظم نے نصف سینچری اسکور کی اور وہ 7 چوکوںا ور ایک چھکے کی مدد سے 66 منٹ میں 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر اینڈریو ٹائی کی ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں بابراعظم اور ٹام کوہلر کیڈمورکے درمیان81 گیندوں پر 139 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔کیڈمور نے اپنی جارحانہ اننگز میں 7 چوکے اور 6 چھکے لگائے، انہوں نے 79 منٹ میں 50 گیندوں پر 92 رنز بنائے اور وہ بین کٹنگ کی گیند پر عمران طاہر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ جیمز نیشام16 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ کنگز کی جانب سے میرحمزہ،اینڈریو ٹائی،عمران طاہر،بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔