پی ایس ایل ایلیمینیٹرون،اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

114
پی ایس ایل ایلیمینیٹرون،اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی۔ 15 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل ایلیمینیٹرون میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں جمعہ کی شب کھیلے جارہے ایلیمینیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور عبید میک کوئے شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافع، ریلی روسو(کپتان)، عمیر بن یوسف، لوری ایونز (وکٹ کیپر)، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمداور عثمان طارق شامل ہیں۔

میچ میں امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے احسن رضا اور نیوزی لینڈکے کرس گیفانی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائرآصف یعقوب،ریزرو امپائرراشد ریاض اور میچ ریفری محمد جاویدہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے دونوں ٹیموں نے دودومیچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ2مارچ2024 کو کھیلا جانے والا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

یونائیٹڈ نے 5مارچ2023کو کھیلے گئے میچ میں3 گیندوں قبل2 وکٹوں اور24فروری2023 کو کھیلے گئے میچ میں63رنز سے کامیابی حاصل کی۔گلیڈی ایٹرز نے22فروری2024 کو کھیلے گئے میچ میں10 گیندوں قبل3 وکٹوں اور 12 فروری2022 کو کھیلے گئے میچ میں2گیندوں قبل 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔