پی ایس ایل ایلیمینیٹرون،اسلام آباد یونائیٹڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو39 رنز سے شکست دیکر ایلیمینیٹرٹو کے لئے کوالیفائی کرلیا

54
پی ایس ایل ایلیمینیٹرون،اسلام آباد یونائیٹڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو39 رنز سے شکست دیکر ایلیمینیٹرٹو کے لئے کوالیفائی کرلیا

کراچی۔ 16 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل ایلیمینیٹرون،اسلام آباد یونائیٹڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو39 رنز سے شکست دیکر ایلیمینیٹرٹو کے لئے کوالیفائی کرلیا،175رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 8 گیندوں قبل 135 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن کو ابتداء ہی میںمفلوج کردیا اور صرف 16رنز پر 5کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم نے صرف 12رنز دیکر3 وکٹیں حاصل کیں،انہیں مین آف میچ قرار دیا گیا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں جمعہ کی شب کھیلے گئے ایلیمینیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو39 رنز سے شکست دے دیکر ایلیمینیٹرٹو کے لئے کوالیفائی کرلیا،ایلیمینیٹرٹو میں یونائیٹڈ کا مقابلہ پشاورزلمی سے ہوگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن کو ابتداء ہی میںمفلوج کردیا اور صرف 16رنز پر 5کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی

گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ ایک رن(سعود شکیل)، دوسری بھی ایک رن (جیسن رائے)،تیسری 10 رنز(رائیلی روسو)،چوتھی 16 رنز(خواجہ نارفع) اور پانچویں16رنز(وکٹ کیپر لوری ایونز ) پرگری، یہ پانچوں وکٹیں 6 اوورز کے ابتدائی پاور پلے میں گریں۔ جس کے بعد عمیربن یوسف اور عقیل حسین نے اننگز کو آہستہ آہستہ انداز میں کھیلتے ہوئے آگے بڑھایا اور مجموعی اسکور کو 68 رنز تک پہنچایالیکن اس موقع پر عقیل حسین دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آئوٹ ہوگئے۔انہوں نے 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے 31رنزبنائے اور انہیں سلمان آغا کی تھرو پر وکٹ کیپر اعظم خان نے آئوٹ کیا۔

محمدعامر نے 13 گیندوں پر ایک چھکااور4 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے اور وہ میک کوئے کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔عمیربن یوسف37گیندوں پر ایک چھکے اور4 چوکوں کی مدد سے نصف سینچری50رنزبناکرنسیم شاہ کی گیند پرفہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر عماد وسیم نے اپنے مقررہ4 اوورز میں صرف 12رنز دیکر3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 4 اوورز میں33 رنز کے عوض2 وکٹ لئے۔

میک کوئے اورفہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈنیٹڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 175رنز کا ہدف دیاتھا، انہوں نے اپنے مقررہ20 اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل اور ایلکس ہیلز کے درمیان5.4 اوورز میں پہلی وکٹ شراکت میں انتہائی سودمند 51 رنز بنے لیکن اس اسکور پر ایلکس ہیلز عقیل حسین کی گیند پر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بائونڈری لائن پر فیلڈنگ کرنے والے فیلڈرجیسن رائے کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،

انہوں نے 20 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ جس کے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں بھی گپٹل اور سلمان علی آغا کے درمیان بھی 51 رنز کی شراکت ہوئی۔ یونائیٹد کا مجموعی اسکور جب 102 رنز پر پہنچا کو سلمان بھی سعودشکیل کی گیند پر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں لانگ آف بائونڈری لان پر فیلڈنگ کرنے والے جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

سلمان نے 21 گیندوں پر ایک چھکے اور2 چوکوں کی مدد سے 31 رنزبنائے۔مجموعی اسکور131رنز کپتان شاداب خان بھ پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 13 گیندوں پر2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنزبنائے۔اس دوران مارٹن گپٹل نے 40 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کی۔شاداب کے آئوٹ ہونے کے بعد اعظم خان 6 گیندوں پر 2 چھکوں اورایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بناکر حسین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

مارٹن گپٹل عمدہ اننگز کھیل کر 47 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔نسیم شاہ 7 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔عمادوسیم نے 4،فہیم اشرف اور حیدر علی ایک ایک رن بنایا۔

گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے اپنے مقررہ 4اوورز میں 21رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عقیل حسین نے بھی 4 اوورز میں 34 رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو پویلین راستہ دکھایا۔محمدوسیم، ابراراحمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔