پی ایس ایل فائنل میچ میں پاکستانی عوام فوجی طرز کی ٹوپیاں اورشرٹس پہننے کی خواہاں ہیں، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور

94

راولپنڈی ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائنل میچ میں پاکستانی عوام فوجی طرز کی ٹوپیاں اورشرٹس پہننے کی خواہاں ہیں ، پاکستان کی مسلح افواج عوام کی محبت اور حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور نے کہا کہ کھیلوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ،ہم اس بات پرپختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے رشتے اس قسم کے علامات سے مبرا ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام روشنیوں کے شہر کراچی میں گیم کا لطف اٹھائیں،پاکستان زندہ باد۔