پی ایس ایل فور کا چوتھا مرحلہ (کل) ابوظہبی میں شروع ہو گا

93

ابوظہبی۔2 مارچ (اے پی پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کا چوتھا مرحلہ (کل) اتوار سے ابوظہبی میں شروع ہو گا، پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا ملتان سلطانز سے ہو گا، تین مرحلوں کے اختتام کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم 5 فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر پی ایس ایل فور میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا جاری ہے، دبئی اور شارجہ میں شاندار مقابلوں کے بعد اب ابوظہبی میں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہو گی۔ پی ایس ایل کا چوتھا مرحلہ (کل) اتوار سے ابوظہبی میں شروع ہو گا