لاہور۔20فروری(اے پی پی )پاکستان سپر لیگ کے فائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا شائقین اتنی بے تابی سے انتظار کر رہے تھے کہ ٹکٹوں کی بیس فیصد آن لائن فروخت شروع ہونے کے صرف آدھے گھنٹے میں ہی 500 اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت ہوگئے جبکہ 2000، 2500 اور 3000 ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت کیلئے موجود ہیں۔فائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائر میچز کے ٹکٹس کا 20 فیصد حصہ آن لائن فروخت کیا جارہا ہے جب کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ سنٹرز پر ٹکٹس کی فروخت 25 فروری سے شروع ہوگی۔