پی ایس ایل میچز میں شائقین کی دلچسپی کیلئے پارکوں میں پانچ بڑی سکرینیں نصب کر دی گئیں

72

لاہور۔16 فروری(اے پی پی )لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان سپر لےگ میں لاہور قلندر کے میچوں میں شائقےن کی دلچسپی بڑھانے کیلئے انعامات دینے کا بندوبست کر لیا ہے اورمیچ کے اختتام پر شائقین میں انعامات دینے کے لئے قرعہ اندازی بھی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ایس ایل کے میچ دکھانے کیلئے پانچ بڑی سکرینیں لگائی ہیں۔ ےہ سکرینےں ریس کورس پارک، گریٹر اقبال پارک،میاں پلازہ جوہر ٹاﺅن ،بٹر فلائی پارک جلواور گلشن اقبال پارک میں لگائی گئی ہےں۔ضلعی انتظامیہ نے متوسط طبقہ کو پیش نظر رکھ کر پارکوں کا چناﺅ کیا ہے۔پی ایچ اے نے ان پارکوں کی ٹائمنگ بھی رات نو بجے سے بڑھا دی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس سے پارکوں میں آکر بڑی سکرین پر میچ دیکھنے کی اپیل کی ہے۔پارکوں میں بڑی سکرین پر میچ دیکھانے سے عوام کو صحت مند تفرےح کا موقع فراہم کےا گےا ہے تاکہ لوگ فیملیز کے ہمراہ پارک میں بڑی سکرےنوں پرمیچ سے لطف اندوز ہو سکےں۔