پی ایس ایل میں اتوار کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی

63
پی ایس ایل کے 6 ایڈیشنز میں شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے

دبئی ۔ 10 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اتوار کو واحد میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز چھ میں سے تین میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز نے سات میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے، اس طرح وہ ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔