39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپی ایس ایل میں ( ہفتہ کو) دو میچوں کا فیصلہ ہو...

پی ایس ایل میں ( ہفتہ کو) دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

- Advertisement -

دبئی۔09 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ملتان سلطانز چار میچ جیت کر نو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ کراچی کنگز تین میچ جیت کر سات پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ لیگ کا 23 واں میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پشاور زلمی چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=91959

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں