کراچی۔ 11 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل نائن میں پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے لئے پیرکی شب نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے 29ویں میچ میں پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔پشاور زلمی کی ٹیم میں بابر اعظم(کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث(وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتازاور ایمل خان شامل ہیں۔
کراچی کنگز ٹیم میں جیمز ونس، ٹائم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، شان مسعود(کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، ڈینیئل سمس، عرفات منہاس، حسن علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ کراچی کنگز پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ پشاورزلمی پلے آف میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔
میچ میں امپائرنگ کے فرائض انگلینڈ کے ایلکس وارف اور پاکستان کے فیصل آفریدی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائرعلیم ڈار،ریزرو امپائرعمران جاویداور میچ ریفری سری لنکا کے روشن ماہنامہ ہیں۔کراچی کنگز اور پشاورزلمی کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے کنگز نے ایک میچ جبکہ زلمی نے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔