پی ایس ایل نائن، پشاورزلمی کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

92

کراچی۔ 14 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل نائن کے میچ میں پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں جمعرات کی شب ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے درمیان ہونے والے کوالیفائر میچ میں پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتازاور سلمان ارشاد شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان(کپتان وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد علی شامل ہیں۔میچ میں امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے علیم ڈاراورانگلینڈکے رچرڈ ایلنگ ورتھ انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائرراشد ریاض،ریزرو امپائرفیصل آفریدی اورمیچ ریفری سری لنکا کے روشن ماہنامہ ہیں۔ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے سلطانز نے3 اور زلمی نے 2 میچ جیتے ہیں۔

سلطانز نے 10مارچ2023 کو کھیلے گئے میچ میں 5 گیندوں قبل 4 وکٹوں ،17فروری 2023 کو کھیلے گئے میچ میں56 رنز اور 10 فروری 2022کو کھیلے میچ میں 42رنز سے کامیابی حاصل کی۔ زلمی نے5مارچ2024 کو 4 رنز اور 23فروری 2024 کو5رنز سے میچ جیتا تھا۔