پی ایس ایل نائن، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 166 رنز کا ہدف دے دیا

119
شیرفین ردرفورڈ کی ناقابل شکست برق رفتار58 رنز کی بدولت کوئٹہ نے کراچی کو آخری گیند پر5 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا

کراچی۔ 29 فروری (اے پی پی):پی ایس ایل نائن میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے166 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعرات کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جارہے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)نائن کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 166 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔کنگز نے اپنے ابتدائی پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر61 رنز بنائے تھے۔وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم سیفرٹ اور جیمز ونس کے درمیان دوسری وکٹ میں59 رنز کی شراکت بنی جب مجموعی اسکور 61 رنز پا پہنچاتو ٹم سیفرٹ 11 گیندوں پر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 21 بنانے کے بعد اسامہ میر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اس کے فوری بعد ہی جیمز ونس بھی 25 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بناکراسامہ میر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس سے پہلے شان مسعود صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں عقیل حسین نے کلین بولڈ کیا۔

شعیب ملک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹھہرسکے اور وہ 20 گیندوں پر 12 رنز بناکر لانگ آف پر کیچ آئوٹ ہوگئے، محمدنواز 19 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔کیرون پولارڈ نے 10 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے13 رنز بنائے، وہ ابراراحمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

حسن علی نے 2رنز بنائے،انورعلی نے 14 گیندوں پر2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رنز جبکہ زاہد محمود نے 3 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔گلیڈی ایٹرز کے ابراراحمد نے اپنے 4 اوورز میں31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اسامہ میر نے 4 اوورز میں16 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایاجبکہ عقیل حسین نے بھی اپنے 4 اوورز میں 34 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔محمدوسیم نے 26 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔