کراچی۔ 12 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل نائن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کربالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے30ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان ریلی روسو نے پشاورزلمی کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیممیں جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافع، ریلی روسو(کپتان)، عمیر بن یوسف، لوری ایونز (وکٹ کیپر)، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمداور عثمان طارق شامل ہیں۔ملتان سلطانزکی ٹیم میں محمد رضوان (وکٹ کیپر کپتان)، یاسر خان، طیب طاہر، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد علی شامل ہیں۔میچ میں امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے راشد ریاض اور انگلینڈکے رچرڈ ایلنگ ورتھ سرانجام دے رہے ہیں
جبکہ ٹی وی امپائرنیوزی لینڈ کے کرس گیفانی،ریزرو امپائرآصف یعقوب،میچ ریفری علی نقوی ہیں۔ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچوں میچ میں سلطانزنے کامیابی حاصل کی۔سلطانز نے 25 فروری 2024کو کھیلے گئے میچ میں13 رنز،11مارچ2023 کو کھیلے گئے میچ میں9رنز،15 فروری2023 کو کھیلے گئے میچ میں 39 گیندوں قبل9 وکٹوں،18 فروری 2022 کو کھیلے گئے میچ میں 117 رنزاور31جنوری 2022 کو کھیلے گئے میچ میں 6 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔