کراچی۔ 16 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل نائن ایلیمینیٹرٹومیںپشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کی شب کھیلے جارہے ایلیمینیٹرٹو میں پشاورزلمی نے اپنے مقررہ20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنزبنائے،صائم ایوب نے 44 گیندوں پر 73 رنزبنائے۔نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
پشاورزلمی کی صائم ایوب اور کپتان بابرااعظم کی اوپننگ جوڑی نے ابتدائی 7.4 اوورز میں 72رنز کا زبردست فلائنگ آغاز فراہم کیا لیکن اس موقع پر بابر کا خوبصورت کیچ شاداب خان لیکر اس جوڑی کے اوپننگ اسٹارٹ کویہیں پر روک دیا، بابر 22گیندوں پر ایک چھکا اور2 چوکوں کی مدد سے 25رنز بناکر نسیم شاہ گیند پر آئوٹ ہوئے۔
جس کے بعد وکٹ کیپر محمد حارث بیٹنگ کے لئے آئے، اسی اثناء میں صائم ایوب نے اپنی نصف سینچری 27 گیندوں پر3چھکے اور6 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔اس موقع پر وکٹ کیپر محمد حارث بیٹنگ کے لئے آئے اور انہوں نے صائم ایوب کا بھرپورساتھ دیتے ہوئے مجموعی اسکور کو 131 رنز تک پہنچا دیا اور دونوں بیٹسمینوں کے درمیان دوسری وکت کی شراکت میں 59رنز بنے تاہم اس موقع پر صائم ایوب ایک زوردار شاٹ لگانے میں ناکام رہے اور شاداب خان کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،
انہوں نے 44 گیندوں پر4 چھکے اور6 چوکوں کی مدد سے 73 رنزبنائے۔ جس کے بعد محمد حارث 25 گیندوں پر2 چھکے اور3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔عامرجمال17 اور حسین طلعت8 رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ٹام کوہلر کیڈمور18اور روومین پاول2رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر نسیم شاہ نے اپنے مقررہ4اوورز میں30 رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عبید میک کوئے اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔