23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپی ایس ایل ٹو، کامران اکمل بیٹنگ اور سہیل خان باﺅلنگ کے...

پی ایس ایل ٹو، کامران اکمل بیٹنگ اور سہیل خان باﺅلنگ کے شعبے میں سرفہرست

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد کامران اکمل بیٹنگ اور سہیل خان باﺅلنگ کے شعبے میں سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری پی ایس ایل ٹو اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور دو ٹاپ ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، اب تک کھیلے گئے 23 میچز کے بعد پشاور زلمی کے کامران اکمل بیٹنگ کے شعبے میں سرفہرست ہیں، اکمل نے لیگ میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 10 میچز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 313 رنز بنائے، کراچی کنگز کے بابراعظم 291 رنز کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد کے ڈیوائن سمتھ 274 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، باﺅلنگ کے شعبے میں کراچی کنگز کے سہیل خان 16 وکٹیں لیکر پہلے، پشاور زلمی وہاب ریاض 13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد کے رومن رئیس 12 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=45064

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں