اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فیصلہ کن معرکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین (آج) اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں مصنوعی روشنیوں میں ہو گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کوالیفائنگ فائنل میں پشاور زلمی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل کےلئے کوالیفائی کیا، پہلے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد اس بار ٹائٹل جیتنے کےلئے پرامید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دستیاب بہترین کھلاڑیوں کو میدان میں اتاریں گے، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوش آئند ہے، ہوم گراﺅنڈ اور کراﺅڈ میں کھیلنے کےلئے تمام کھلاڑی بے تاب ہیں، ان کا کہنا تھا ٹیم کا مورال بلند ہے اور گزشتہ چند روز سے فائنل کےلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=44977