16 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںپی ایس ایل کی ٹرافی کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تقریب رونمائی

پی ایس ایل کی ٹرافی کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تقریب رونمائی

- Advertisement -

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 10 کی ٹرافی کا لاہور ٹور جاری ، پی ایس ایل کی ٹرافی کی اتوار کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں رونمائی کی گئی۔

اس سلسلہ میں لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں تقریب سجائی ۔ تقریب میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا سمیت پی ایس ایل انتظامیہ کے نمائندے بھی شامل تھے۔

- Advertisement -

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں خواجہ ہاکی اکیڈمی کے ہیڈ خواجہ جنید اور درجنوں بچے موجود تھے۔ ہاکی اکیڈمی کے بچوں نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ اس موقع پرسی ای او عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز پاکستان ہاکی کی بحالی کی خواہشمند ہے۔

پی ایس ایل ٹرافی کو ہاکی کے میدان میں لانا ہاکی کو اہمیت دینا ہے ۔بچوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور احساس ہو گا کہ ہاکی کو اہمیت دی جاتی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573277

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں