راولپنڈی۔ 14 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ 2020 کا ایڈیشن اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور (کل) اتوار کو آخری دو لیگ میچ کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر دو بجے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ملتان کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ لیگ کا 30واں اور آخری میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول میں تبدیلی کے بعد دونوں سیمی فائنل 17 مارچ جبکہ فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔