23.8 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومکھیل کی خبریںپی ایس ایل 10،پشاور زلمی نے ملتان سلطانزکو سات وکٹوں سے شکست...

پی ایس ایل 10،پشاور زلمی نے ملتان سلطانزکو سات وکٹوں سے شکست دیدی

- Advertisement -

ملتان۔ 05 مئی (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نےملتان سلطانزکو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ پیر کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن پشاور زلمی کے بائولرز کے سامنے بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ملتان سلطانز کی جانب سے شائی ہوپ 23 اور طیب طاہر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے تین، معاذ صداقت اور لوک ووڈ نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔پشاور زلمی کی ٹیم نے 109رنز کا ہدف 13 اوورز میں حاصل کرلیا۔پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 49 اور میکس برائنٹ نے 38 رنز اور بابر اعظم نے آٹھ زنز کی اننگز کھیلی۔ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے دو اور ڈیوڈ ویلی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آٹھ میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

- Advertisement -

اسلام آباد یونائیٹڈ آٹھ میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن کراچی کنگز کی ہے جس نے آٹھ میچز میں پانچ میں کامیابیوں کے بعد 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نو میچز کھیل کر نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ پشاور زلمی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ٹیبل پر آخری نمبر ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہے جس کے نو میچز کھیل کر دو پوائنٹس ہیں اور وہ ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593058

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں