پی ایس ایل 6،ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں جمعہ کوآمنے سامنے ہوں گی

83
Start of Pakistan Super League
Start of Pakistan Super League

ابوظہبی۔17جون (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ میں جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ یو اے ای میں جاری لیگ کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ ٹیم کے دیگرنمایاں کھلاڑیوں میں شاہد خان آفریدی ، عمران طاہر، کارلوس براتھویٹ ، جانسن چارلس اور کرس لین شامل ہیں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کی کمان مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد سنبھالیں گے۔ ٹیم کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بین کٹنگ ،آندرے رسل، ٹام بنٹن اور ڈیل سٹین جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 10پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 24 جون کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔