پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت

53

کراچی۔25مئی (اے پی پی):کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کی فرنچائزڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے،مذکورہ کھلاڑی اب ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی کے لیے سفر نہیں کرے گا، کھلاڑی کو فی الحال کراچی کے ہوٹل میں علیحدہ منزل پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، گزشتہ روز ہوٹل پہنچنے پر مذکورہ کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔