پی ایس ایل 8 کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

249
پی ایس ایل 8 کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

لاہور۔12مارچ (اے پی پی):کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں لیگ مرحلے کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی۔ اتوار کے روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 196رنز بنائے اور یوں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا ۔ جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 110 پر آل آؤٹ ہوگئی-

کراچی کنگز کی جانب سے اوپنر حیدر علی 8 سکور پر آوٹ ہوئے محمد اخلاق 51 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔طیب طاہر 40، قاسم اکرم2،عماد وسیم 45، بین کٹنگ33، عرفان خان صفر پر آوٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حسین طلعت ، حار ث روف اور زمان خان 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ دلبر حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لاہور قلندرزکے فخر زمان 13، عبد اللہ شفیق2، کامران غلام 11، سیم بلنگز 11،حسین طلعت 25، ڈیوڈ ویزے2، شین ڈیڈزویل 3، راشد خان 6، حارث روف 18 اور دلبر حسین 8 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، عاکف جاوید ، عمران طاہر اور محمد عمر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔