پی ایس ایل 9 میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

55

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل 9 کی میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے اور مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی ۔جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر بدھ کوسماعت کی ۔

یہ درخواست پی ٹی وی ورکرز یونین نے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہےعدالت نے آئندہ سماعت پردرخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے اور کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔