پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 485.96 پوائنٹس کی کمی سے 45979.70 پوائنٹس پر بند

77
Stock market
Stock market

کراچی ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 485.96 پوائنٹس کی کمی سے 45979.70 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 99 ارب 61 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار 522 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 36 کروڑ 98 لاکھ 76 ہزار 698 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 3 کروڑ 52 لاکھ 41 ہزار 460 حصص کی مندی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 485.96 پوائنٹس کی کمی سے 45979.70 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 254.70 پوائنٹس کی مندی سے 23869.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 339.06 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1070.84 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔