کراچی ۔ 19 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 54.43 پوائنٹس کی کمی سے 43572.67 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 45 ارب 62 کروڑ 15 لاکھ 16 ہزار 528 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 71 کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار 868 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 16 لاکھ 43 ہزار 340 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 54.43 پوائنٹس کی کمی سے 43572.67 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 0.79 پوائنٹس کی مندی سے 21849.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 153.75 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 4 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔