کراچی ۔17 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 451.94 پوائنٹس کی کمی سے 471.25 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 80 ارب 37 کروڑ 8 لاکھ 62 ہزار 592 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 5 کروڑ 21 لاکھ 55 ہزار 788 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 83 لاکھ 89 ہزار 680 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 451.94 پوائنٹس کی کمی سے 47125.12 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 236.42 پوائنٹس کی مندی سے 24975.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔