پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان برقرار رہا، 100 انڈیکس 209.73 پوائنٹس کی کمی سے 44536.91 پوائنٹس پر بند

61
Stock market
Stock market

کراچی ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 209.73 پوائنٹس کی کمی سے 44536.91 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 59 ارب 20 کروڑ 35 لاکھ 32 ہزار 169 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میںایک ارب 49 کروڑ 58 لاکھ 27 ہزار 931 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 45 لاکھ 64 ہزار 30 حصص کا خسارہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے جاری مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس209.73 پوائنٹس کی کمی سے 44700 اور 44600 کی دو بالائی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئے 44536.91 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 133.77 پوائنٹس کی مندی سے 21848.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 204.04 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 95.60 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔